ماسکو : الیکٹرک اسکوٹر میں نصب بم پھٹنے سے روسی مسلح افواج کے ریڈیولاجیکل، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاع کے سربراہ جنرل ایگور کیریلوف ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ روسی مسلح افواج کے ریڈیولاجیکل، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاع کے سربراہ ایگور کیریلوف کی ہلاکت یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کا ’خصوصی آپریشن‘ تھا۔
یوکرین میں روس کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے جنرل ایگور کیریلوف کو ریازانسکی پروسپیکٹ میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے باہر قتل کیا گیا، یہ عمارت ماسکو کے محفوظ علاقے اور کریملین سے محض 7 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد روسی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ انٹیلی جنس اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔