سونے کی قیمت میں بڑی  کمی ہوگئی

123

کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ74 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کے بھائو بھی 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار682 روپے ہوگئے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2637 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔