اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

94
approves gas price hike

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کےلیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کی جانب سےسوئی نادرن کےلیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اصافے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1762روپے51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔