ماہ نور علی یو ایس جونیئر اسکواش کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون

104
reach the US Junior Squash final

فلاڈیلفیا: پشاورکی ماہ نور علی یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں جاری چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 13 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے اپنی ہانگ کانگ کی حریف زیان ین کو 1-3 سے شکست دے کر ٹرافی پر نظریں جما لی ہیں۔