مراد علی شاہ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو کے لیے بچوں کو مہلک مرض سے بچاﺅ کے ویکسین پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیاہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا شرکا سے کہنا تھا کہسندھ بھر کے عوام انسدادِ پولیو میں حکومت کے ساتھ بھر تعاون کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ والدین اور بچوں کے سرپرست افراد سب اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے ویکسین لازماً پلائیں۔ اس مہم سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ شہید بےنظیر بھٹو نے بھی اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو ویکسن پلا کر مہم کا افتتاح کیا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے سندھ میں انسدادِ پولیو مہم رواں ماہ کی22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ امسال پولیو کے63 کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں سے17 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں میں مہلک پولیو وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے۔ رواں سال کی یہ آخری پولیو مہم ہے، چلائی جانے والی مہم میں1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، اس ضمن میںکوئی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز ہر گلی و کوچے میں تمام گھروں کو جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، اس مہم کی بھرپور کامیابی کے لیے پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 15 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔اس ضمن میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر5 سال میں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ہونا ہے، لہٰذاجب بھی این ایف سی ایوارڈ ہوگا، صوبوں کی نمائندگی زیادہ ہوگی مگر کم نہیں ہوسکتی۔