موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف

359

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکشن  اتھارٹی( پی ٹی اے ) نے موبائل نمبر کے ذریعےورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فری لانسرز کی آسانی کے لیے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرائی ہے، اس سہولت سے اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ  موبائل نمبرز سے رجسٹریشن کروانے کا مقصد فری لانسر کام کرنے والے آئی ٹی کے افراد کے لیے ہے،  اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 21 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے وی پی این پر پابندی لگادی تھی، جس کے بعد حکومت نے وی پی این استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا تھا، پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین کی مزید آسانی کے لیے موبائل سے وی پی این کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔