شہریوں کی پریشانی دور کرنے کیلیے ترقیاتی کام شروع کیے جارہے ہیں

60

سنجھورو (نمائندہ جسارت)میونسپل کمیٹی سنجھورو کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں سنجھورو شہر میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اوپن ٹینڈر کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع سانگھڑ دیگر اضلاع کے ٹھیکیداروں نے شرکت کی چیئرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو نے شہر میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور شہریوں کی پریشانیوں کا احساس کرتے ہوئے شہر کے تین وارڈز میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کا نظام اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دفتری پرمیشن کے تحت چیئرمین رانا حاجی محمد انور راجپوت نے این آئی ٹی منعقد کرائی تھی جس کے تحت آج ٹھیکے نیلام کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔اس سلسلے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو رانا انور نے بتایا کہ ماہانہ اقساط اور دیگر اخراجات سے مسلسل پیسے بچائے گئے تھے جوکہ شہریوں کی امانت تھی اس میں سے این آئی ٹی کرائی ہے تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف وارڈز میں پینے کے پانی کی شدید قلت تھی ان مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں سنجھورو کے شہریوں نے چیئرمین رانا حاجی انور راجپوت کو ترقیاتی منصوبے لانے پر مبارکباد دی۔