شکارپور (نمائندہ جسارت) اسکول اگلی نسل کو ترقی یافتہ معاشرے کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، سید محمود شاہ ۔ تفصیلات کے مطابق بیکن اسکول میں اپنی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ ، عبدالوحید اندھر، کمشنر IRD، کاشف اسماعیل اور وائس پرنسپل محترمہ غزالہ شاہ سمیت دیگر اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سید محمود علی شاہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیکن اسکول کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عزم کو سراہا خاص طور پر اس کے او لیول اور اے لیول کے پروگراموں کی فراہمی اندرون سندھ میں ایک اہم تعلیمی ادارے کے طور پر، اسکول اگلی نسل کو ترقی یافتہ معاشرے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے عوامی شکایات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے اور معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کرنے کے لیے اہم کردار پر زور دیا۔ بیکن اسکول کی انتظامیہ کو اس طرح کی تقریبات کے انعقاد اور جشن میں مدعو کرنے پر بھی سراہا۔