انٹرنیٹ کی سست روی معیشت کو متاثر کررہی ہے ،عبدالحمید

63

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)انٹرنیٹ کی سست روی معیشت کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔ انٹرنیٹ کی سست روی سے کاروبار متاثرہو رہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگارمتاثرہورہا ہے۔ اس لئے حکومت اس مسئلے کوترجیحی بنیادوں پرحل کرے پاکستان سست ترین انٹرنیٹ والے ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔ ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کے معاملہ میں پاکستان ایک سوگیارہ ممالک میں 100ویں نمبرپرہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مر کزی ڈپٹی انفارمنس سیکرٹری عبدالحمید عباسی انٹر نیٹ کی ست روی پر اپنے پر یس بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت آئی ٹی کی برآمدات کوپانچ ارب ڈالرتک بڑھانے کے اعلانات کررہی ہے تودوسری طرف انٹرنیٹ مسلسل سست روی کا شکارہے اورہر تھوڑی دیرکے بعد بند ہوجاتا ہے جس سے آن لائن کام اورروزگارکرنے والوں کے ساتھ کروڑوں صارفین متاثرہورہے ہیں۔ اگرانٹرنیٹ کی رفتارنہ بڑھائی گئی اوراسکی بندش کا مکمل خاتمہ نہ کیا گیا تویہ شعبہ ختم ہوجائے گا بہت سی پاکستانی کمپنیاں اپنا کاروبارسمیٹ کرمتحدہ عرب امارات کا رخ کر رہی ہیں جہاں انہیں دنیا کا سب سے تیزانٹرنیٹ آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے۔ جبکہ بیرونی کمپنیوں نے پاکستانی کمپنیوں سے کاروبار کرنے سے اجتناب شروع کر دیا ہے۔ یواے ای میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط سپیڈ542 ایم بی فی سیکنڈ اوربراڈ بینڈ کی اوسط رفتار 358ایم بی فی سکینڈ سے زیادہ ہے۔ اسکے مقابلہ میں پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار20ایم بی اوربراڈ بینڈ کی اوسط رفتار 16 ایم بی سے بھی کم ہے جوافسوسناک ہے ایک گھنٹے کی انٹرنیٹ بندش سے ایکسپورٹ انڈسٹری کوایک ملین ڈالرکا نقصان ہوتا ہے جبکہ ان مسائل سے نمٹنے کے لئے کمپنیوں کودیگر اقدامات کرنا پڑتے ہیں جس سے کاروباری لاگت بڑھ جاتی ہے جبکہ مسابقت کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔