کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)پانچ روز قبل کشمور تھانہ کی حدود گائوں نصیر احمد گولو سے اغوا ہونے والے دو مغویوں ولایت علی اور جمعہ خان گولو کی بازیابی کیلئے اہل خانہ گیہل پور کچہ کی طرف قرآن پاک لیکر گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے ڈاکوئوں کو مغویوں کی بازیابی کیلئے اپیل کی گئی۔ ڈاکوئوں نے قرآن پاک کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے دونوں مغویوں کو آزاد کر دیا۔ یاد رہے کہ دونوں مغویوں کو 5 روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنے کھیتوں کو پانی دے رہے تھے۔ دونوں مغویوں کی بازیابی کے بعد بھی راجیش کمار سمیت 7 مغوی ابھی بھی ڈاکوئوں کے چنگل میں ہیں۔