دھابیجی (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپکٹر مبین احمد پرھیاڑ نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے پر کامیاب کارروائی کرکے کار میں شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم شہنشاہ عرف شہزاد ولد عبد الستار رہائشی میرپور ساکرو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کار سے 245 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔