قومی کارکنوں کے خلاف کارروائیاںکرنا ظلم و ناانصافی ہے، جسقم

276

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کے رہنماؤں عبدالرزاق خاصخیلی، سکندر سندھی، قادر بخش، انور لاشاری، ابرار بلوچ و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے بعد باہر آنے والے جسقم صدر عبدالخالق خاصخیلی کو پولیس نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرکے لاپتا کر دیا اور رات دیر سے جسقم صدر عبدالخالق خاصخیلی کیخلاف منشیات کے جھوٹے مقدمے میں جھوٹی ایف آئی آر کاٹ کر چالان کردیا۔ پولیس کا منتخب نمائندوں کے اشاروں پر قومی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کرنا سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ جسقم کے ضلعی صدر عبدالخالق خاصخیلی پر فوری جھوٹا مقدمہ ختم کرکے رہا کیا جائے۔