لاڑکانہ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،5 ملزمان گرفتار

276

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ولید پولیس نے نیو بس ٹرمینل والے علاقے سے ملزم تصور چانڈیو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، مذکورہ ملزم ڈکیتیوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے، باڈہ پولیس نے خیرخواہ والے علاقے سے منشیات فروش ملزم سکندر عرف غلام حیدر خاصخیلی کو تقریباً ڈیڈھ کلو (1450) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، دڑی پولیس نے اشتہاری ملزم جنسار کلہوڑو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ضلع دادو کے تھانہ خیرپور ناتھن شاہ میں اشتہاری ہے۔ دوسری جانب دڑی پولیس نے چوری شدہ قیمتی موبائل برآمد کرکے اصل مالک محمد نواز کے حوالے کر دیا، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے روپوش ملزم منظور بوزدار کو گرفتار کر لیا، رتوڈیرو پولیس نے ملزم سرمد کھوکھر کو چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، نوڈیرو پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک شہری علی بخش چنو کے حوالے کر دی ہے، ویہڑ پولیس نے 2 عدد چوری شدہ سولر پینل برآمد کرکے اصل مالک شہری حسن ٹاٹڑی کے حوالے کر دیے، علی گوہر آباد پولیس نے چوری شدہ سامان/ بیٹریز برآمد کرکے اصل مالک شہری عبدالطیف ابڑو کے حوالے کر دی۔