کوٹری: پسند کی شادی کرنے والےبدین کے رہائشی پریس کلب پہنچ گئے

170

کوٹری (جسارت نیوز) پسند کی شادی کرنے والے والے بدین کے رہائشی محمد یوسف ملاح اور ان کی زوجہ فاطمہ ملاح نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی رضامندی اور خوشی سے نکاح کیا ہے جس پر بیوی کے رشتے دار جانی دشمن بن گئے، ہمیں حراساں اور جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس وجہ سے مجبوراً نقل مکانی کرکے دوسری جگہ سکونت اختیار کرنا پڑی۔