کنگسٹن میں کھیلے گئے سریز کے دوسرے ٹیسٹمیچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو101 رنز سے شکست دیکر ناصرف دو ٹیسٹ میچوں کی سریز1-1 سے برابر کرلی بلکہ ویسٹ انڈیز میں پندرہ سال بعد ٹیسٹ بھی جیتا۔ بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز میں ابھی تک جو 12 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں تین میں اسے کامیابی ملی ہے اور آٹھ میں شکست ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان ایک ٹیسٹ برابر بھی رہا ہے ْکنگسٹن میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 71.5 اوور میں164 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں65 اوور میں146 رنز بنائے تھے۔ بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز18 رنز کی سبقت کے ساتھ شروع کی تھی اور دوسری اننگز میں59.5 اوور میں 268 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے287 رنزکا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں50 اوور میں185 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے اسے اس ٹیسٹ میں101 رنز کی شکست کا شامنا کرنا پڑا۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جو نارتھ ساونڈ میں کھیلا گیا تھا ویسٹ انڈیز نے 201 رنز سے جیتا تھا۔بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویسٹ انڈیز میںپہلی کامیابی کنگس ٹائون میں جولائی 2009 میںہوئے ٹیسٹ میں حاصل کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 88.2 اوور میں238 رنز بنائے تھے۔ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں95.1 اوور میں307 رنز بناکر پہلی اننگز کی بنیاد پر69 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ دوسری اننگز میں بنگلا دیش نے120.1 اوور میں 345رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے277 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی 70.1 اوور میں181 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو اس ٹیسٹ میچ میں95 رنز سے شکست ہوئی۔ویسٹ انڈیز میں بنگلا دیش نے دوسری کامیابی اسی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کی تھی۔ سینٹ جارج میںجولائی 2009 میں ہوئے اس ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز سے بلے بازی کرائی تھی۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی 76.1 اوور میں237 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں79.5 اوور میں232 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز پانچ رنز کی سبقت کے ساتھ شروع کی اور70.5 اوور میں209 رنز بناکر بنگلا دیش کو میچ جیتنے کیلئے215 رنز کا ہدف دیا۔بنگلا دیش نے 54.4 اوور میں چھ وکٹ پر 217 رنز بناکر میچ چار وکٹ سے جیتا۔ یہ ٹیسٹ جیتنے کے بعد بنگلا دیش نے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی جو ویسٹ انڈیز میں اسکی کسی سیریز میںواحد کامیابی بھی ہے۔بنگلا دیش نے اپنے گھر پر ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف ایک سیریز جیتی ہے۔ اس نے اپنے گھر پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دس میں سے دو ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے سات ٹیسٹ میچوں میں جیت درج کی ہے جبکہ ایک ٹیسٹ برابر رہا ہے۔ بنگلا دیش نے اپنے گھر پر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی کامیابی چٹاگانگ میں نومبر 2018 میں ہوئے ٹیسٹ میںحاصل کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے64 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اسی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو میر پور،ڈھاکا میں نومبر۔ دسمبر میں کھیلا گیا تھا ،بنگلا دیش نے ایک اننگز اور184 رنز سے جیت اپنے نام کی جو تھی اس کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے بڑی جیت بھی ہے۔ اس سیریز میں بنگلا دیش نے2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 154 اوور میں508 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگز میں36.4 اوور میں 111 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ فالوآن کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں59.2 اوور میں213 رنز بنائے تھے اور میچ ایک اننگز اور184 رنز سے گنوادیا تھا۔