گوجرانوالہ(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں 67ویں نیشنل ریسلنگ چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ یہ ایونٹ 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک جاری رہا، جس میں ملک بھر کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔چمپئن شپ میں آرمی ریسلنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 193 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی کے کھلاڑیوں نے 4 طلائی، 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔