لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج جنوبی افریقا کیلیے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی لاہور اور کراچی سے دبئی میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے سب جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوں گے۔ شان مسعود، سعود شکیل، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، عامر جمال، حسیب اللہ اور نعمان علی جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ریڈ بال فارمیٹ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی آج جنوبی افریقا پہنچیں گے جہاں ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا۔