اسلام آباد (کامرس ڈیسک) آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے، ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے صنعت، اکیڈمیا اور حکومت کا مربوط ربط وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں منعقدہ انڈسٹری اکیڈمیا لنکیجز کانفرنس‘ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔تقریب میں علاقائی یونیورسٹیوں کے پینتیس سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ناصر منصور قریشی نے اقتصادی ترقی، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے چیمبر کے عزم کا اعادہ کیا۔