فیصل آباد(کامرس ڈیسک ) پاکستان میں فونڈری کی صنعت اور بھاری مشینری کی تیاری کے وسیع مواقع موجودہیں جن کو جدید خطوط پر استوار کر کے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کی برا?مدات سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ یہ بات سلوواکیہ کے 2رکنی وفد کے سربراہ ڈاکٹر میروسلاو ماتیجکانے زراعت، کاربن کے اخراج پر قابو پانے ، فونڈری اور الائیڈ انجینئرنگ بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر میروسلاو ماتیجکا، ایسوسی ایشن آف فونڈریز اورفورگس آف سلوواکیہ کے صدر اور سلوواکیہ کے ایکسپرٹ مشن برائے تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ کے بھی چیئرمین ہیں۔