ملتان (کامرس ڈیسک) ایوان تجارت و صنعت ملتان میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے اسلامک بنکنگ آگاہی سیشن کا انعقادکیاگیا ،سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ اسلامک بنکنگ میں کنونشنل بنکنگ طرز کی تمام پراڈکٹس مہیا ہیں اسلامک بنکنگ کی معلومات سے آگہی دے کر کاروبار شروع یا بڑھایاجاسکتا ہے۔اسٹیٹ بنک اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے کاروباری اور دیگر لوگوں تک معلومات پہنچارہا ہے تاکہ اسلامک بنکنگ کے اصولوں اور ضوابط کے تحت کاروبار کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر وومن ایمپا ورمنٹ اورسوشل سکیورٹی پر کام کررہا ہے فنانسنگ پراڈکٹس پر آگہی دی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ کاروباری لوگوں کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مل کر آگہی سیشنز منعقد کرتے رہیں اور انکا فائدہ اٹھا تے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔