پاکستان میں سستی رہائش ایک بڑا مسئلہ

56

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی رہائش ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جس سے عوام متاثر ہو رہی ہے۔فنانسنگ میکانزم اور ریگولیٹری اصلاحات کی عدم موجودگی نے ملک میں مکانات کی قلت کو مزید بڑھا دیا ہیجس سے فوری طور پر نمٹا جانا چاہیے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کی شرح بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیا ہے۔ رہائش ایک ضرورت ہے جس سے بہت سے افراد محروم ہیں جس سے غربت، خراب صحت، اور گرتے ہوئے معیار تعلیم کا تعلق آبادی میں اضافے اور سستی رہائش کی عدم موجودگی سے ہے۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ سستے اوراعلیٰ معیار کے مکانات کے بغیرنہ صرف ملکی ترقی مشکل ہے بلکہ اس سے غریب نوجوان غربت سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت رہائش کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔