سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرے گی، شرجیل میمن

107

کراچی:سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے کہا  ہے کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گرین انرجی کے حوالے سے سندھ میں بہت سی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ ہم 200 سال تک تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ کارپوریٹ فارمنگ سے بھی کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کسان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محدود پانی سے زیادہ زیادہ پیداوار ہو۔ چائنیز ٹیکنالوجی اور ہمارے ملک میں موجود مواقع مل کر ترقی کے مواقع پیدا کریں گے۔

خیال رہےکہ صدر مملکت نے بلاول ہاؤس میں چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی تھی، جس میں تمام چینی تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کراچی میں بہت جلد سرمایہ کاری کریں گے۔