ملکی حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، عارف علوی

105
will not be a good practice

کراچی : تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر عارف علوف کاکہنا ہے کہ ملکی حالات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، میراہمیشہ سے یہی کہنا تھا کہ مذاکرات کرو، اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو مثبت ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ  میں ججز کا شکر گزار ہوں ججز جب کوئی معاملہ دیکھتے ہیں تو وہ بہت باریک بینی سے دیکھتے ہیں، عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روزقبل سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا،سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ نے پولیس کو 12 دسمبر تک عارف علوی کی گرفتاری سے روک تھا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عارف علوی کے خلاف کون سامقدمہ درج ہے ہمیں نہیں معلوم تھا۔