تل ابیب/غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کاسلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں3 اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور حماس کے 10 مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔ غزہ کے مسلمانوں پر قیامت خیز اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے، اسرائیلی فورسز کی گولہ باری، ڈرون حملے اور فائرنگ جاری رہی۔ اسرائیل کے نصیرات کیمپ پر فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے‘ ساحلی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے، شمال میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے میں متعدد شہادتوں کا خدشہ ہے۔شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 758 ہوگئی، ایک لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ اور بیت لاہیہ سمیت شمالی غزہ کے علاقوں کا سخت محاصرہ جاری رہا، دیر
البلاح میں اسرائیلی بحریہ نے6 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم