بھارت: 3ہاتھیوں کوٹرین تلے آنے بچالیا گیا

49

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسا میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھیوں کی زندگیوں کو بچا لیا گیا۔ ضلع سندر گڑھ کے جنگلات میں 3 ہاتھیوں کو ٹرین کے خوفناک حادثے سے بچانے کے لیے محکمہ جنگلات نے اعلیٰ معیار کے کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کو فوری آن لائن اطلاع دی اور ٹرین کو رکوا دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کی نگرانی کے لیے ریلوے ٹریک کے قریب 4 کیمروں کو استعمال کیا گیا۔