حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں  میں اضافہ

68

اسلام آباد:حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت میں 10 روپے سے زائد تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مرغی کے گوشت میں بھی 7روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چینی کے ایکس مل ریٹ 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ ملک میں چھوٹے دکاندار 15 سے 20 روپے کلو اضافے کے ساتھ چینی 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت کر رہے ہیں۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 446 روپے ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر زندہ کی فی کلو قیمت 294 جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 308 روپے کلو ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئے روز مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، حکومت روزمرہ کی اشیاخوردنوش کی قیمتوں میں کمی کرنے میں ناکام رہی ہے،  گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے کا اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد عوام کا جینا مزید محال ہوگیا ہے۔