فیض حمید نے آرمی چیف بننے کیلیے زرداری سے بھی  رابطہ کیا تھا، شہلا رضا

78
ready to attack

لاڑکانہ: پیپلز پارٹی( پی پی ) کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہےکہ صد ر مملکت آصف زرداری سے بھی سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر)  فیض حمید نے آرمی چیف بننے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی  نے کہاکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات سے پیچھے ہٹ گئی ہے، پی ٹی آئی صرف 9 مئی اور  26 نومبر  پرکمیشن بنانےکا مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ہمارا شکوہ ہےکہ  دریائے سندھ سے نہریں نکال رہے ہیں اور  ہم سے پوچھا  تک  نہیں،  ہمیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے اور ہر معاملے سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منصوبے بنائے جارہے ہیں، جلد سندھ ایک ترقیاتی صوبہ بن جائے گا، بیرون ممالک سے لوگ یہاں کاروبار کرنے آئیں گے۔