عالمی سطح پر واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام سروسز متاثر

87
services affected

نیویارک: عالمی سطح پر واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے پی آئی ایکس 11 نے انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹریکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ہزاروں صارفین کی جانب سے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

بدھ کو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 51 منٹ تک 23 ہزار سے زیادہ صارفین نے انسٹاگرام سروس سے متعلق مسائل کو رپورٹ کیاجب کہ بیان کے مطابق 51 ہزار سے زیادہ صارفین نے فیس بک کے حوالے سے مسائل کو رپورٹ کیا اور 12ہزار سے زیادہ صارفین واٹس ایپ سروس کے حوالے مسائل کے بارے میں رپورٹ دی۔

واٹس ایپ استعمال کرنے صارفین میں سے 83 فیصد نے پیغامات بھیجنے میں مسائل کو رپورٹ کیا جب کہ 78 فیصد لوگوں نے انسٹاگرام موبائل ایپ میں مسائل کے حوالے سے بتایا، 56 فیصد فیس بک صارفین نے بھی ایپ کے حوالے سے مسائل کو رپورٹ کیا جب کہ 34 فیصد نے ویب سائٹ سے متعلق مسائل کی اطلاع دی۔

پی آئی ایکس 11 نے ان سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا کے نمائندے سے رد عمل جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن اس کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔