میرے خلاف منشیات کیس بھی فیض حمید نے مینیج کیا تھا، رانا ثنا

91
Constitution should be amended

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے  مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ میرے خلاف منشیات کیس بھی فیض حمید نے مینیج کیا تھا، بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی پرتشدد انتشاری تحریک کی ساری منصوبہ بندی فیض حمید نے کی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی نے کہاکہ سوسائٹی کے مالک کو سی ٹی ڈی کے حوالے کرکے کہا گیا کہ یہ دہشتگرد ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی پارٹنرز میں فیض حمید کے بھائی نجف حمید بھی شامل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فیض حمید جو کرتے رہے ان کے خلاف تمام ثبوت اکٹھے ہورہے تھے، فیض حمید دعوی کرتے تھے کہ عزت اور موت وہ دیتے ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز کی آڈیو لیکس میں ملوث شخص کی ڈیوٹی وزیراعظم ہاؤس میں تھی۔

رانا ثنا کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا ، فیض حمید کی مشاورت سے کیا، جس کی وجہ سے آج دونوں ہی جیل میں ہیں، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کا  جلد صفایا ہوجائےگا، فتنے پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔