مسلم لیگ ن معاہدے پر عمل کرے تاکہ تلخیاں کم ہوں،  قمر زمان کائرہ

86
stopped

لاہور: پیپلز پارٹی ( پی پی )کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کاکہنا  ہے کہ مسلم لیگ ن 25 نکات معاہدے پر عمل کرے تاکہ تلخیاں کم ہوں، ہمارے حکومت سے شکوے ہیں مگر نیا مطالبہ نہیں کرتے، کسی جماعت کی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اتحادی حکومت کا فیصلہ ہوا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہاکہ  آج کے دور میں سیاست مشکل ہوگئی ہے لیکن مشکلات سے نکالنا سیاست کا ہی کام ہے، ایک جماعت مشکلات میں ہے وہ ڈائیلاگ ان سے کرنا چاہتے جو کر نہیں سکتے، ہمیشہ سیاسی جماعتیں ہی سیاسی لوگوں سے مذاکرات کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  27دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں تقریبات ہوں گی پارٹی چیئرمین اگلا لائحہ عمل سامنے رکھیں گے، ہم  نے حکومت میں شامل ہوئے بغیر ریاست کا ساتھ دیا ہے تاکہ تقسیم اور نفرت کے معاملات کو روکا جائے۔

قمر زماں کائرہ  کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی انقلاب کا نعرہ لگا کرچلی تھی آج وہ بے سمت ہے۔انہوں نے ملک میں ایسا ہیجان پیدا کیا کہ ملک ایک قدم آگے بڑھتا ہے تو ایک قدم پیچھے بھی ہٹتا ہے۔