شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں7  خوارج مارے گئے، لانس نائیک شہید

173
Operation of security forces, 5 Kharji terrorists kill

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز میں7 خوارج کو ہلاک کر دیا جب کہ لانس نائیک محمد امین شہادت کا رتبہ پا گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات میران شاہ اور اسپن وام کے علاقوں میں کیے گئے۔ انٹیلی جنس اطلاعات میں میران شاہ میں خوارج کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا، جہاں ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔

دریں اثنا اسپن وام کے علاقے میں ہونے والی دوسری کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید3  خوارج مارے گئے۔

خوارج سے مقابلے کے دوران شدید فائرنگ میں 34 سالہ لانس نائیک محمد امین(ضلع فیصل آباد کے رہائشی)نے  جرأت اور بہادری کے ساتھ ملک دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی ختم کرنے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور شہدا کی ایسی قربانیاں ان کے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔ 

خوارج کے خلاف آپریشنز ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی انتھک کوششوں کا مظہر ہیں۔