حماس مجاہدین کا ٹینک شکن حملہ:3اسرائیلی فوجی ہلاک، 12زخمی

167
Amazing strategy

مقبوضہ بیت المقدس:حماس کے مجاہدین نے غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے ایک قافلے پر ٹینک شکن میزائل سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔ 

اسرائیلی فوج کی تصدیق

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق تصدیق کی کہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی علاقے سے انخلا کے لیے بکتر بند گاڑیوں میں سوار ہو رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت آئیڈو زانو، امری کوہن، اور بارک ڈینیل ہالپرن کے نام سے کی گئی، جن کی عمریں 19 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ 

زخمیوں کی حالت تشویشناک

حماس جانبازوں کے حملے میں زخمی ہونے والے 12 اسرائیلی اہلکاروں میں سے 2کی حالت نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے بکتر بند گاڑیوں پر پروجیکٹائل داغے اور قافلے میں بھاگنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ 

جبالیہ میں جھڑپوں کا پس منظر

حماس مجاہدین کے حالیہ حملے کے بعد جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جبالیہ میں کئی ہفتوں کے آپریشن کے دوران حماس کے 1705 کارکنوں کو ہلاک اور 1300 کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 90 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔