چوک اعظم: پریس کلب چوک اعظم کی باڈی تحلیل کردی گئی نئے سیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کلب چوک اعظم کے نئے انتخابات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، جو پریس کلب کے موجودہ صورتحال کاجائزہ لیکر آئندہ سیشن 2025/2026۔ پریس کونئی باڈی چلائے گی ۔
سرپرست اعلیٰ پریس کلب محمد مرتضی قادری ،سنیئر ممبر مجلس عاملہ محمد ابوبکر ماڑھا، سنیئر ممبر میاں اعجاز اصغر،تجمل زیدی کی جانب سے سالانہ انتخابات سال 2025/26ء کا شیڈول بانی اراکین پریس کلب ممبران اور مجلس عاملہ کے ممبران کی مشاورت سے کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نئے صحافی ممبران دوستوں کےلیے ممبر شپ اوپن کردی گئی ہے اور جبکہ نئے الیکشن کےلیے شیڈول 20 دسمبر2024مکمل کرلیا جائے گا ۔
سرپرست اعلٰی محمد مرتضی قادری کا کہنا تھا کہ الیکشن جمہوریت کا حسن ہے سلیکشن کی بجائے الیکشن کو تریج دیں گے، ہر سال کی طرح امسال بھی الیکشن کروانے کی روایت کو برقراررکھیں گئے۔