اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرلیا گیا ہے۔ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت ہر سال گندم کی فصل کی بوائی کے موقع پر امدادی قیمت مقرر کرتی ہے، گندم کی بوائی مکمل ہونے کے باوجود پہلی بار امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو گنے اور گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے روکا تھا، آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کی مخالف ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف قیمتوں کے تعین کے لیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں، امدادی قیمت سے حکومت کسانوں کو ان کی فصل کی کم سے کم قیمت کو یقینی بناتی تھی۔