غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40  فلسطینی شہید

199

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے کمال عدوان اسپتال اور  پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا جبکہ صیہونی فوج کی بم باری سے آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا ہے اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 708 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 105976 تک پہنچ گئی ہے۔