نوشہروفیروز میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ،عوام پریشان

113

نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)ضلع نوشہرو فیروز سمیت مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشان ،شہریوں کو گیس میہسر نہ ہونے پر شدید اذیت کا سامنا گھریلوں صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ،اسکول جانے والے طلبہ و طالبات بغیر ناشتہ کئے اسکول جانے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس والے بھی واپڈا کے نقش قدم پر چل پڑے ضلع نوشہروفیروز سمیت مختلف شہروں جن میں محراب پور،کنڈیارو،مورو،بھریا سٹی ، لاکھا روڈ ، ہالانی، بہلانی سمیت گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شہریوں کو مہیسر نہ ہونے سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گھریلوں خواتین کو خانہ امورداری میں شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کو بڑھایا جائے اور صبح ناشتے میں اور کھانے کے اوقات میں گیس کی سپلائی فراہم کی جائے تاکہ گھریلوں خواتین خانہ امورداری میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے جبکہ تندور اور ہوٹل مالکان بھی اس صورتحال سے سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں اس صورتحال پر گھریلوں صارفین اور کاروباری طبقہ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہری آبادی میں گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھا جائے کم از کم کھانے پکانے کے اوقات میں گیس پریشر بحال رکھا جائے تاکہ لوگ اپنی ہانڈی روٹی کی تیاری کرسکیں ان حلقوں نے منختب نمائندوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے شہری آبادی کو کم گیس پریشر کے مسئلے کو حل کروا کر عوام کی مشکلات کم کریں۔