سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے فیڈرل بی ایریا ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں ماہ نومبر 2024 میں ایک کروڑ روپے زائد کا کنٹری بیوشن موصول کیا ہے اور تقریباً 5 ہزار سے زائد محنت کشوں کی سیسی فیڈرل بی ایریا ڈائریکٹوریٹ میں رجسٹریشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمشنر سیسی میانداد راہجو کی سیسی میں تعیناتی کے بعد ادارے میں مثبت تبدیلیاں نظر آئی ہیں، سیسی کے موجودہ بجٹ میں ہدف کو دگنا کردیا گیا ہے۔ میڈیکل سہولیات کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں سکھر میں ایک نئے اسپتال کو افتتاح بھی کیا گیا ہے۔