سوشل پنشنرز کے فوری نوعیت کے حل طلب مسائل پر خاص توجہ دلانے کے لیے علمدار رضا، جنرل سیکرٹری EPWA کی چیئرمین EOBI ڈاکٹر جاوید احمد شیخ سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں سوشل پنشنرز کے اجتماعی مطالبات پر بھرپور توجہ دلانے کے ساتھ پاکستان اسٹیل (PSM)، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ( NRL)، شپ یارڈ، مشین ٹول فیکٹری و دیگر اداروں کے pending معاملات خصوصاً REVISION /ARREAR کو حل کرانے کی چیئرمین کو توجہ دلائی جس پر چیئرمین نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جس کے نتائج سوشل پنشنرز کو جلد ملیں گے۔
علمدار رضا، جنرل سیکرٹری EPWA نے پاکستان اسٹیل کے REVISION اور ARREAR کے حقدار سوشل پنشنرز کو ان کا حقیقی حق دلوانے کے لیے چیئرمین EOBI کو تحریری یاداشت بھی پیش کی جس پر انہوں نے جلد پیش قدمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے پنشنرز کی اکثریت کو ابتدائی ARREAR/ REVISION جو اس کے حقدار تھے ان کی اکثریت اس حوالے سے فیض یاب ہو چکی ہے جلد ہی بن قاسم ریجن مزید رہ جانے والے پنشنرز کو ان کا حق ادا کر دے گی۔
علمدار رضا نے چیئرمین EOBI کی توجہ پاکستان اسٹیل کے مرحومین پنشنرز کی بیوہ پنشنرز کو جلد ARRAER ادا کرنے کے لیے توجہ دلائی جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ اس حوالے سے مزید تاخیر نہ ہونے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔