پاکستان ایمبیسی میں کالج آف فزیشنزاینڈ سرجن پاکستان کےامتحانات

270
ڈاکٹر تعظیم حسین اوردیگر کا گروپ فوٹو

علم کا حاصل کرنا زندگی میں کامیابی کیلئے ضروری ھے۔ آعلیٰ طبی تعلیمی تربیت اور مہارت قوموں کی آعلیٰ صحت کی ضمانت ھوتی ھے۔ ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سعودی عرب پاکستان ایمبیسی ریاض میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے امتحانات اس بات کی غمازی کرتا ھے کہ ھماری پاکستانی قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ ڈاکٹرز جو سعودی عرب میں مقیم ھیں وہ اپنے اعلی تعلیمی کیریئر کو جاری رکھے ھوئے ھیں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے صدر پروفیسر شعیب شفیع اور پروفیسر خالد مسعود گوندل کا سفیر پاکستان احمد فاروق سے اظہار تشکر اس موقع پر محمد ذوالقرنین فرسٹ سیکرٹری ھیڈ آف چانسری نے تمام انتظامات کی نگرانی کی سفیر پاکستان احمد فاروق نے ھمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے ھر کام میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور معاونت کی ھے ۔ یہ بات ڈاکٹر تعظیم حسین ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان سعودی عرب نے 23 نومبر 2024 کے امتحان کے دوران بتائی انہوں نے پریزیڈنٹ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے صدر شعیب شفیع کا پیغام دیتے ھوئے کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے امتحانات میں سعودی ڈاکٹرز کی شرکت ایک خوش آئند بات ھے اور یہ پاک سعودی کے برادرانہ تعلقات کو مزید طبی شعبہ میں ترقی اور بہترین معاونت کا پیش خیمہ ثابت ھو گی ۔کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان سعودی عرب کے طبی شعبہ میں ھر طرح کی خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ھے کالج کی کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر شھزاد ممتاز ،ڈاکٹر مبشر حسن ،ڈاکٹر راحیل احمد اور ڈاکٹر شاد احمد کالج کے امتحانات میں اپنی خدمات جاری رکھے ھوئے ھیں اس موقع پر محمد ذوالقرنین فرسٹ سیکرٹری ھیڈ آف چانسلر جناب محمد افتخار ایڈمن نے امتحانی ھال کا دورہِ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ دوران امتحان رضوان اسحاق،اخلاق احمد، منصور احسان اور دیگر سفارتی عملہ نے انتظامات میں بھرپور حصہ لیا۔