ٹھٹھہ کی معروف شخصیت مشتاق قریشی کی محمد عامل عثمانی سےملاقات

353
محمد عامل عثمانی سندھی اجرک پہنے ہوئے بیٹھے ہیں

مکہ المکرمہ میں گذشتہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ سے مقیم سینئر پاکستانی صحافی اوردانشورمحمد عامل عثمانی سے مکہ المکرمہ آئے ہوئے پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک قدیم اور تاریخی شہرٹھٹھ کی معروف شخصیت مشتاق قریشی نے ملاقات کی اور انھیں سندھ کی ثقافتی اورمحبت کی نشانی اجرک پہنائی۔ اس موقع پر مشتاق قریشی نے کہا کہ ٹھٹھہ جہاں شاہجہاں کے زمانے کی جامعہ مسجد، مکلی کا قبرستان اوربھنبھورسندھ پاکستان کے بہترین آثار قدیمہ میں شمار ہوتے ہیں۔ لیکن حکومت ان کی دیکھ بھال کے لیے کچھ نہیں کرتی۔ اگران علاقوں کی طرف توجہ دی جائے توحکومت کو سیاحت کی مد میں خاصی آمدنی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے مشتاق قریشی مکہ المکرمہ میں مقیم ڈاکٹرمسعود قریشی کے والد ہیں اور ان دنوں عمرہ کی سعادت اور مسجد نبوی الشریف ﷺ مدینہ المنورہ کی زیارت کے لئے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔