تصورچوہدری کی مکہ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سےملاقات

270
تصور چودھری یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کررہے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کےمرکزی صدرتصورچوہدری کی مکہ مکرمہ کے رائل پیلس میں چیرمین سینٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس کے باہمی اور پارٹی امور، ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ صدر پی پی پی تصور چوہدری نے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پرگفتگو کرتے ہوئے چیرمین سینٹ نےکہا کہ ضرورت اس امر کی ھے کہ ملکی مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیچ پر ہونا چاہئیےاسی میں ملک کی بہتری اور ترقی ہے۔ ملک اب کسی بھی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سعودیہ میں مقیم اورسیز پاکستانی اور خاص کر پارٹی کارکنوں کو کہا کہ اپ یہاں اپنے ملک کے سفیر ہیں سعودی قوانین کا احترام کریں تاکہ پاکستان کا وقار بلند ہو۔
چیرمین سینٹ نے کہا آپکے بھائی چوہدری منور انجم کی پارٹی کے لیے بہت ساری خدمات ہیں وہ شہید محترمہ بے نظیر کے قریب ترین ساتھی تھے چوہدری منور انجم کی خدمات کو پارٹی کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک رہی اس موقع پر پی پی پی سعودیہ کے سنیر نائب صدر ملک جاوید حسین بھی موجود تھے۔