الخبرسعودی عرب میں پاکستان فورم سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

286
ٹورنامنٹ کے آغاز پر کمیونٹی اکابرین، شائقین کرکٹ،اور کھلاڑیوں کا فوٹو

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں پاکستان فورم سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کر دیا گیا جس میں کھلاڑیوں سمیت کمیونٹی اکابرین اور شائقین کرکٹ نے بھر پور شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی دمام سے عابد شمعون چاند کے مطابق ٹورنامنٹ میں 8 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں ابتدائی میچ میں پاکستان ایمبیسی سکول ، پنجاب الیون ، ابراک الیون ، اور الخبر جنوبی کی ٹیمیں شامل تھیں جس میں تمام کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو خوب محظوظ کیا اس موقع پر پاکستان فورم کے صدر محمد یعقوب سیفی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بہترین کاوش ہے پاکستان فورم کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر طرح کی معاونت فراہم کرتا رہے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے کوآرڈینیٹر محمد عارف شیخ اور سید عبدالرافع کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو کھیل کود کے شعبے کی طرف راغب کرکے ان کے اندر چھپے ہنر کو ابھارنا اور انہیں جسمانی طور پر تندرست رکھنا ہے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دیکھانے کے بہترین مواقعے فراہم کیے گئے ہیں جس سے یقینا ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ تقریب سے ؛ شیراز احمد بٹ ؛ أسرار الحق ، اور دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منفی رجحانات کی روک تھام کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے یاد رہے یہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر رنگا رنگ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوگی جس میں کھلاڑیوں سمیت اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو شیلڈیں ، میڈل ، ٹرافیز اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا تقسیم انعامات کی تقریب میں کمیونٹی اکابرین بھی خصوصی شرکت کریں گے۔