سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوپ آف پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام ” آج کا انسان ” کے موضوع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں فورم کے عہدیداران سمیت کمیونٹی افراد نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق نشست سے خطاب کرتے ہوئے ہوپ آف پروفیشنلز فورم کے مرکزی چیئرمین انجینئر عرفان احمد میمن کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب دنیا اتنی تیز اور ترقی یافتہ نہیں تھی اور انسانوں کا ایک دوسرے کی محنت پر انحصار بہت زیادہ تھا تو انسانوں کا آپس میں انس و محبت کا رشتہ بھی اتنا ہی مستحکم تھا ایک دوسرے کے لئے دکھ درد کا احساس اور دکھ درد میں شرکت اور انتہائی قربت ، ایثار ، کا جذبہ بھی عیاں محسوس ہوتا تھا آج کے ترقی یافتہ دور میں خلوص کے رشتے ماند پڑ رہے ہیں ایثار کے جذبے ختم ہو رہے ہیں انس و اپنائیت کے احساسات کا ادراک اور عملا” اسکا اظہار بہت کم دکھائی دے رہا ہے اگر کہیں یہ احساسات نظر بھی آ رہے ہیں تو انکے پیچھے خلوص اور ایثار کم اور ذاتی منفعت ، لالچ کے عوامل زیادہ کار فرما ہوتے ہیں انجینئر عرفان احمد میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ کہ انسان عزت نفس ، توقیر ذات اور انسانی احترام کے رویوں کے پیمانے بدل رہے ہیں سچائی ، خلوص ، انسانی مساوات اور اقتدار کی جگہ فریب ، حرص ، حسد اور خود غرضی لے رہی ہے نشست سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے سینیئر نائب صدر منظور علی واہوچو کا کہنا تھا کہ انسان کا احترام انسان ہونے کی بنا پر نہیں کیا جا رہا بلکہ اسکے معاشرتی رتبے ، اختیار ، عہدہ ، اور وسائل کو دیکھ کر اسکے مطابق عزت ، توقیر دی جاتی ہے انسان اشرف المخلوقات ہے اللہ تعالی نے انسان کو باقی تمام موجودات کے اوپر شرف و عزت کا اعلی رتبہ اور مقام عطا کرکے پیدا کیا ہے تقریب میں ، ساجد چاچڑ ، صفدر ڈھلوں ، عامر ناصر ، سیکیب احمد ، اور دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسان مسلم ہو یا غیر مسلم لہذا ایک مسلمان اور ایک انسان دونوں حیثیتوں میں دوسرے انسانوں یا مسلمانوں کے ساتھ روزمرہ کے رویے بہتر کرنے کی اشد ضرورت اس دور میں شدت سے محسوس ہو رہی ہے اپنی خامیوں پر نظر رکھنے اور انہیں دور کرنے کی سحی کریں اس کاوش کی بنیاد پر ہمارا معاشرہ سدھرے گا اور معاشرتی خرابیاں دور ہونگیں !!!!!!