سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پہلی دفعہ ایشین کمیونٹی ایوارڈ شو کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستان اور بنگلہ دیش کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو بہترین کارکردگی پر ” ایشین ایوارڈ ” سے نوازا گیا ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کی نظامت کے فرائض جویریہ اسد نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعدازاں ریاض میں صنم پروڈکشن کے زیر اہتمام ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب کی مہمان خصوصی سندس صابر چوہدری نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی کوششوں کو سراہنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے تاریخ ایسی شخصیات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے جو دوسروں کے لئے درد دل رکھتے ہیں خدمت کو عبادت تصور کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح کے لئے کوشاں رہیں مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے لوگ قابل تحسین اور ہماری قوم کے محسن ہیں جو دیار غیر میں اپنے ملک کے وقار اور عزت کو بلند رکھے ہوئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوارڈ شو کے چیف آرگنائزر کامران ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے دونوں ممالک کی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ایوارڈ تقریب کا مقصد معاشرے اور قوم کے مفاد میں سماجی ، فلاحی اور صحافتی خدمات کو بیدار کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کا ادراک کرنا ہے کامران ملک نے مزید کہا کہ شعبہ حیات کے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے والی شخصیتوں کو انکی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہنا انہیں تہنیت پیش کرنا ہمارا منشور اور مشن ہے تقریب سے ؛ سید وقاص ، راشد محمود ، مبشر انوار ، امتیاز احمد ، ارشد تبسم ، جہانگیر عالم ، فقیر الامین ، مدیحہ رؤف ، انجینئر راشد منہاس ، ڈاکٹر محسن ، ظفر جاوید ، طلعت محمود ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے اور قوم کی ترقی میں بے لوث کردار ادا کرنے والے افراد کو ایوارڈ دینا خوش آئند اور قابل فخر ہے تقریب کے آخر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد مرد و خواتین کو ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر تمام افراد نے صنم پروڈکشن اور ملک کامران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا