ایک تہائی پاکستانی خواتین ذیابیطس کا شکار

218

گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں ذیابیطس کے شکار بالغ افراد کی شرح دگنی ہو گئی ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک میں یہ بیماری سب سے زیادہ تیزی سے پھیلی ہے۔کئی دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں بھی ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھی ہے۔ پاکستان میں اس وقت کم از کم 33 ملین باشندے اس بیماری کا شکار ہیں۔ انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کے مطابق پاکستان اس معاملے میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔
پروسیسڈ اور چکنائی سے بھرپور غذائیں، زندگی گزارنے کے غیر صحت مندانہ طریقے جبکہ جسمانی اور ذہنی دباؤ کے ساتھ ساتھ تیز رفتار طرز زندگی بھی ان چند عوامل میں شامل ہیں، جو پاکستان میں ذیابیطس کی بیماری کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ بن رہے ہیں۔