سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر معروف صحافی ملک ناظم علی کی جانب سے صحافیوں اور کمیونٹی افراد کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی ادبی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسّم تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ارشد محمود تبسّم نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی دوست انتہائی محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایمانداری اور احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں جس پر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم خدمت اور محبت کا دوسرا نام ہے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم پاک سعودی دوستی میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے ارشد تبسم نے مزید کہا کہ دیار غیر میں مثبت صحافت کو پروان چڑھا کر پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند رکھیں دیار غیر میں اپنے اعلی اخلاق اور مثالی کردار سے ایک اچھا پاکستانی ہونے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں ارشد تبسم نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی کمیونٹی کیلئے بے لوث صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں فورم کے تمام صحافی اپنی بے باک صحافت اور اپنے قلم کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے باعث فخر ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان ملک ناظم علی کا کہنا ہے کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ کمیونٹی کی بے لوث خدمت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وقار کو بلند رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم نے سعودی عرب میں اپنی مثبت صحافت اور کمیونٹی کی بے لوث خدمت کے ذریعے اپنا مقام بنایا ہے جس میں فورم کے تمام عہدیداران اور ممبران کا خلوص محبت اور محنت شامل ہے ملک ناظم علی نے کہا کہ دسمبر کے آخر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے سالانہ الیکشن بھی متوقع ہے جو انتہائی صاف شفاف منصفانہ اور غیر جانبدار ہونگے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہی ہمارا منشور اور مشن ہے جس میں ہم ہمیشہ پیش پیش رہیں گے تقریب میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند کی اعلی صحافتی خدمات کو بھی سراہا گیا تقریب میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ نوید الرحمن ؛ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان علی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے قلم کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے حق اور سچ کے ساتھ صحافتی خدمات کو یقینی بنائیں گے اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کا وقار بلند رکھنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب کے آخر میں ملک نظام علی کی جانب سے کنارہ ریسٹورنٹ الریاض میں لذت سے بھر پور پاکستانی کھانوں سے بھر پور تواضع کی گئی عشائیہ میں آنے والے تمام دوستوں نے خوبصورت عشائیہ تقریب منعقد کرنے پر ملک ناظم علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی رزق عمر اور کاروبار کیلئے خصوصی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔