کراچی :ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی کوئی تحریک نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ملکی صورتحال اس کے حق میں نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے پروپیگنڈا کیا رہا ہے، اس مہم نے انارکی جیسا محول پیدا کر دیا، ترسیلات زر کم ہوں گی تو زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔
آل پاکستان انجمنِ تاجران کے صدر جاوید ارسلا خان نے کہا کہ معیشت بہتری کی طرف سول نافرمانی سے صرف معیشت کو ہی نہیں ملک کو بھی کافی نقصان ہوگا، دھرنے کی سیاست غلط ہو گی، قوم اکھٹے ہو کر مذموم ایجنڈے کا بائیکاٹ کرے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو سول نافرمانی کے احکامات دیے ہیں، پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ جب تک مذاکرات جاری ہیں کچھ نہیں کیا جائے گا، مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔