ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب کے صدر محبوب بروہی اور آپکا کے مرکزی رہنما تاج حسین بروہی کے والد، بروہی برادری کے معزز شخص اور سماجی شخصیت غلام حسین بروہی انتقال کر گئے۔ نمازِ جنازہ میں سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی، مرحوم کو مکلی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، پریس کلب نے 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔