ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ایوب کنڈرا چوک پر قائم آٹا چکی میں کام کرنے والا غریب مزدور 35 سالہ محرام ٹھاکر مشین میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش کے اعضاء سماجی تنظیم سفت کے کارکنوں نے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا، غریب مزدور کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔