پاکستان کے کامیاب ترین کپتان سرفرازکاکرکٹ کو خیرباد کہنے کا عندیہ

60


لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے کامیاب ترین کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دیدیا۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر سے متعلق مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب کچھ باقی نہیں رہا۔سرفراز احمد نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں اور یہ جلد ہی ہوجائے گا۔سال 2007 میں ڈیبیو کرنے والے 37 سالہ وکٹ کیپر بلے باز نے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، سابق کپتان نے تمام فارمیٹس میں 6 ہزار 164 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔